Saturday, April 20, 2024

ایکواڈور:زلزلہ متاثرین کوبچانےوالاکتاہلاک

ایکواڈور:زلزلہ متاثرین کوبچانےوالاکتاہلاک
April 28, 2016
  ایکواڈور(ویب ڈیسک)ایکواڈور میں زلزلے کےدوران تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے میں پھنسے لوگوں کو  ڈھونڈ کران کی زندگی بچانے والا ڈیکو نامی کتا خود گرمی کی شدت برداشت نہ کر سکا ،علاج کےباوجود موت کے منہ میں چلا گیا ۔ تفصیلات کےمطابق ایکواڈور میں  گزشتہ  ہفتہ آنے والےسات اعشاریہ آٹھ شدت  کے زلزلے میں ساڑھے چھ سو افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔سیکڑوں عمارتیں تباہ ہونے سے ہزاروں افراد  ان کے ملبے میں پھنس گئے تھے ۔اس دوران ریسیکو ٹیم میں شامل ڈیکو نے تباہ شدہ عمارتوں  میں پھنسے  زخمیوں  کی تلاش میں مدد کی ۔کام کے دوران شدید گرمی سے نڈھا ل ہو گیا لیکن اس نے  اپنا کام جاری رکھا ،،، ڈیکو کو طبی امداد بھی فراہم کی گئی لیکن  اس کی جان بچائی نہ جاسکی ۔