Sunday, September 8, 2024

ایکواڈور: کوٹو پیکسی آتش فشاں پھر متحرک، حکومت کا ایمرجنسی کا اعلان، چار سو مکین بلند مقامات پر منتقل

ایکواڈور: کوٹو پیکسی آتش فشاں پھر متحرک، حکومت کا ایمرجنسی کا اعلان، چار سو مکین بلند مقامات پر منتقل
August 17, 2015
ایکواڈور (ویب ڈیسک) ایکواڈور میں کوٹو پیکسی نامی آتش فشاں کے لاوا اگلنے کے بعد حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ ایکواڈور کے شہر چاسکوی میں واقع آتش فشاں کے متحرک ہونے کے بعد اردگرد کی آبادیوں کے مکینوں نے گھر بار چھوڑ کر بلند مقامات پر کیمپ لگا لیے ہیں تاکہ آتش فشاں سے لاوا اگلنے کی صورتحال پر نظر رکھی جا سکے۔ شدید سردی کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ کیمپوں میں آگ جلا کر موسم کی سختی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ آتش فشاں سے لاوا نکلنے کے بعد ایکواڈور کے صدر رافیل کورے نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ ایکواڈور کے صدر کا کہنا ہے کہ چار سو افراد نے محفوظ مقامات پر پناہ لے رکھی ہے۔ وزارت ماحولیات نے کوٹو پیکسی نیشنل پارک بھی بند کر دیا ہے۔ کوٹو پیکسی آتش فشاں دنیا کے متحرک ترین آتش فشاؤں میں سے ایک ہے جو غیرملکی سیاحوں کی توجہ کا بھی مرکز ہے۔