Saturday, September 7, 2024

ایکواڈور: کوٹو پیکسی آتش فشاں ابل پڑا، حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا

ایکواڈور: کوٹو پیکسی آتش فشاں ابل پڑا، حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا
August 17, 2015
کیوٹو (ویب ڈیسک) ایکوا ڈور میں کوٹو پیکسی نامی آتش فشاں کے لاوا اگلنے کے بعد حکومت نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔ ایکوا ڈور کے شہر چاسکوی میں واقع آتش فشاں کے متحرک ہونے کے بعد اردگرد کی آبادیوں کے سیکڑوں مکینوں نے گھر بار چھوڑ کر بلند مقامات پر کیمپ لگا لیے ہیں تاکہ آتش فشاں سے لاوا اگلنے کی صورتحال پر نظر رکھی جا سکے۔ شدید سردی کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے اور وہ کیمپوں میں آگ جلا کر موسم کی سختی کا مقابلہ کر رہے ہیں۔ آتش فشاں سے لاوا نکلنے کے بعد ایکواڈور کے صدر رافیل کورے نے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ہے۔