Friday, April 26, 2024

ایکواڈور میں مہکتے پھولوں کا سب سے بڑا فن پارہ تیار

ایکواڈور میں مہکتے پھولوں کا سب سے بڑا فن پارہ تیار
August 28, 2018
ایکواڈور( 92 نیوز) جنوبی امریکی ملک ایکواڈور میں تازہ پھولوں کا انوکھا فن پارہ تیار کیا گیا ہے ، جسے گنیز بک نے دنیا کا سب سے بڑا فلورل سٹرکچر قرار دیا ہے۔ اسے لاکھوں لوگوں نے 5لاکھ 86ہزار 364 پھولوں کی مدد سے تیار کیا ہے ، جن میں سرخ گلاب کے علاوہ سفید، نیلے اور پیلے پھول بھی شامل ہیں۔ اس فن پارےکی لمبائی دو سو تینتیس اعشاریہ چار فٹ ہے، لوگوں کی بڑی تعداد مہکتے پھولوں کے ماڈل کو دیکھنے  آرہی ہے۔