Friday, May 10, 2024

ایکواڈور، حکومتی معاشی پالیسیوں کیخلاف ہزاروں افراد پھر سڑکوں پر آگئے

ایکواڈور، حکومتی معاشی پالیسیوں کیخلاف ہزاروں افراد پھر سڑکوں پر آگئے
October 14, 2019
قوئیٹو (92 نیوز) ایکواڈور میں حکومتی معاشی پالیسیوں کیخلاف احتجاج کا سلسلہ تاحال نہ تھم سکا، ہزاروں افراد ایک بار پھر دارالحکومت قوئیٹو کی سڑکوں پر نکل آئے۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے سبسڈی ختم کرنے کا اعلان ایکواڈور حکومت کی سنگین غلطی ثابت ہوا۔ متنازع بل پر نظر ثانی کرنے کا حکومتی وعدہ بھی اب تک پورا نہ ہو سکا۔ ایکواڈور کے صدر لینن مورینو حکومت کی معاشی سمت درست کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے کی بجائے، عوامی مظاہروں کا سارا ملبہ سابق صدر رافیل کوریا اور وینزویلا کے صدر نیکولس ماڈورو پر عائد کرنے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب دارالحکومت قوئیٹو میں کرفیوعائد ہے، اور مشتعل مظاہرین سے نمٹنے کیلئے فوجی دستوں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔