Saturday, April 20, 2024

ایکشن،ایڈونچر فلم فاسٹ فیوریس 7دھوم مچانے کو تیار

ایکشن،ایڈونچر فلم فاسٹ فیوریس 7دھوم مچانے کو تیار
April 3, 2015
لاس اینجلس(ویب ڈیسک)ایکشن،ایڈونچر اور ماردھاڑ سے بھر پور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون دھوم مچانے اور شائقین کے دل جیتنے کو تیارہے اور آج دنیا بھر میں ریلیز کی جا رہی ہے۔ ہالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم فاسٹ اینڈ فیوریس کا ساتواں حصہ آج سے سنیما گھروں کی زینت بنے گا۔ مار دھاڑاور ایکشن سے بھر پور فلم میں تیز رفتار کاروں اور بدلے کی آگ میں جلتے خطروں کے کھلاڑی نظر آئیں گے۔ کرائم تھرلر فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون فلم میں جاندار کردار ادا کرنے والے اداکار پال واکر کی آخری فلم ہے وہ فلم کی شوٹنگ مکمل ہونے سے پہلے ہی ایک کار حادثے میں ہلاک ہو گئے تھے۔ فلمی پنڈتوں کے مطابق ایکشن فلم اپنے گزشتہ حصہ حصوں کی طرح اس بار بھی باکس آفس پر بازی لے جائے گی۔