Thursday, April 18, 2024

ایکشن کرائم فلم ”پوائنٹ بریک“ کا ٹریلر جاری، 25دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ایکشن کرائم فلم ”پوائنٹ بریک“ کا ٹریلر جاری، 25دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
May 28, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالیووڈ کی ایکشن کرائم فلم ”پوائنٹ بریک“ کا آفیشل ٹریلر جاری کردیا گیا ہے، فلم پچیس دسمبر سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ ایرک سن کور کی ہدایتکاری میں بننے والی ایکشن کرائم فلم ”پوائنٹ بریک“ انیس سو اکانوے میں بننے والی اسی نام کی سپرہٹ فلم کا ری میک ہے۔ ”پوائنٹ بریک“ فلم کی کہانی ایک نوجوان ایف بی آئی ایجنٹ کی ہے جو جدید طریقوں سے ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کو پکڑنے کیلئے ان کی ٹیم میں شامل ہو جاتا ہے۔ ڈکیتیاں کرنے والے اس گروہ میں کھیلوں کے بے مثال کھلاڑی شامل ہوتے ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار اداکار لیوک بریسی نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں ٹریسا پالمر، ایگر ریمریز، رے ون سٹون، ڈیلرائے لنڈو، توبیاز سینٹل مین شامل ہیں۔ شائقین کومار دھاڑ سے بھرپور اس فلم کا بے چینی سے انتظار ہے۔