Sunday, September 8, 2024

ایکشن، کرائم فلم ٹریش نو اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی، پہلا مکمل ٹریلر جاری

ایکشن، کرائم فلم ٹریش نو اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی، پہلا مکمل ٹریلر جاری
August 28, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن، کرائم، کامیڈی فلم ٹریش کا پہلا مکمل ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم نو اکتوبر کو نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ فلم کی کہانی تین چھوٹے دوستوں کے گرد گھومتی ہے جو کچرا اکٹھا کر کے ضروریات زندگی پوری کرتے ہیں انہیں ایک روز کچرے کے ڈھیر سے بٹوہ ملتا ہے جسے دیکھ کر انہیں گمان گزرتا ہے کہ اب ان کی زندگیاں ہمیشہ کیلئے بدل جائیں گی۔ جب مقامی پولیس انہیں بٹوہ لوٹانے کے بدلے میں بہت اچھی آفر کرتی ہے تب انہیں اس بٹوے کی اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے۔ واگنر مورا فلم میں مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں رونے مارا، مارٹن شین، سیلٹن میلو اور آندرے رامیرو سمیت دیگر شامل ہیں۔ سنسنی اور مار دھاڑ سے بھرپور یہ فلم رواں سال نو اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔