Saturday, April 20, 2024

ایکشن پلان ہوچکے اب ڈویلپمنٹ پلان شروع کریں گے : وسیم اختر

ایکشن پلان ہوچکے اب ڈویلپمنٹ پلان شروع کریں گے : وسیم اختر
November 18, 2016

 کراچی(92نیوز)جیل سے رہائی کےبعد میئرکراچی وسیم اختر کو بطور مہمان سندھ اسمبلی میں خوش آمدید کہا گیا کسی نے وسیم اختر کو اسمارٹ کہا۔ تو کوئی کراچی کے مسائل گنواتا رہا، اجلاس کےبعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وسیم اختر کاکہناہے کہ کراچی ترقی کرےگاتو پاکستان ترقی کرے گا۔ساری سیاسی جماعتوں کےساتھ مل کر شہر کےمسائل حل کریں گے۔ ایکشن پلان ہوچکے اب ڈویلپمنٹ پلان شروع کرینگے ۔

تفصیلات کےمطابق میئرکراچی شہرکےمسائل حل کرنےکےلئےپرعزم۔کہتےہیں کراچی ترقی کرےگاتوپاکستان ترقی کرےگا ایکشن پلان ہوچکے،اب ڈیویلپمنٹ پلان شروع کریں۔سندھ اسمبلی کے باہرمیڈیاسےبات کرتےہوئےوسیم اخترنےتمام جماعتوں کوساتھ لےکرچلنےکابھی یقین دلایا۔ میئرکراچی وسیم اخترکاکہناتھا انہیں وزیراعلیٰ سندھ سے بہت امیدیں ہیں، کراچی کے شہری مشکلات میں گھرےہیں،وزیراعظم شہرقائدکےلئےترقیاتی پیکیج دیں۔ اس سےپہلےمئیر کراچی سندھ اسمبلی کے مہمان بنےجہاں وسیم اختر کو خوش آمدید کہا گیا۔

وسیم اخترکی آمدپرایوان میں دلچسپ جملوں کا تبادلہ خیال ہوا۔اسپیکر سراج درانی نے کہا کہ جیل جانے والے اسمارٹ ہوجاتے ہیں۔