Friday, March 29, 2024

ایکشن فلم جراسک ورلڈ کا مسلسل تیسرے ہفتے باکس آفس پر راج برقرار، فلم ان سائیڈ آؤٹ دوسرے نمبر پر براجمان، ٹیڈ ٹو کی تیسری پوزیشن

ایکشن فلم جراسک ورلڈ کا مسلسل تیسرے ہفتے باکس آفس پر راج برقرار، فلم ان سائیڈ آؤٹ دوسرے نمبر پر براجمان، ٹیڈ ٹو کی تیسری پوزیشن
June 29, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) تھرل اور ایکشن سے بھرپور جراسک ورلڈ نے مسلسل تیسرے ہفتے بھی باکس آفس پر اپنا راج برقرار رکھا جبکہ فلم ان سائیڈ آؤٹ دوسرے نمبر پر براجمان ہے۔ ہالی ووڈ فلم جراسک ورلڈ نے مسلسل تیسرے ہفتے باکس آفس پر دھوم مچا کر ماہرین کو حیران کر دیا۔ باکس آفس کے ماہرین کا خیال تھا کہ فلم ٹیڈ ٹو اس ہفتے باکس آفس کی سب سے بڑی فلم ثابت ہو گی لیکن جراسک ورلڈ پچاس کروڑ ڈالر سمیٹ کر اب تک کی سب سے زیادہ بزنس کرنے والی پانچویں فلم بن گئی ہے اور قلیل مدت میں پچاس کروڑ ڈالر کمانے والی پہلی فلم ثابت ہوئی ہے۔ اینی میٹڈ فلم ان سائیڈ آؤٹ پانچ کروڑ اکیس لاکھ ڈالر کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھالے ہوئے ہے جبکہ کامیڈی فلم ٹیڈ ٹو تین کروڑ انتیس لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی۔ مبصرین کے مطابق ٹیڈ ٹو نے توقع سے ڈیڑھ کروڑ ڈالر کم بزنس کیا ہے۔ ڈرامہ فلم میکس ایک کروڑ بائیس لاکھ ڈالر سمیٹ کر باکس آفس پر چوتھی پوزیشن لینے میں کامیاب رہی جبکہ فلم سپائے نے اٹھہتر لاکھ ڈالر کما کر باکس آفس کی ٹاپ فائیو فلموں کی فہرست میں جگہ بنائی۔