Friday, March 29, 2024

ایکشن صرف ن لیگ کیخلاف، مہنگائی مافیا کیخلاف کبھی نہیں ہوگا، حمزہ شہباز

ایکشن صرف ن لیگ کیخلاف، مہنگائی مافیا کیخلاف کبھی نہیں ہوگا، حمزہ شہباز
February 21, 2020
لاہور (92 نیوز) ن لیگی رہنماء حمزہ شہباز نے کہا کہ لوگوں کو پی ٹی آئی کا اصل چہرہ نظر آنا شروع ہوگیا، ایکشن صرف ن لیگ کے خلاف ہوتا ہے مہنگائی مافیا کے خلاف کبھی نہیں ہوگاـ حمزہ شہباز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی نے عوام کے ہوش اڑا دیے ہیں، اپوزیشن کی ریکوزیشن پر بلائے گے اجلاس میں بولنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ آج سے پندرہ مہینے پہلے میثاق معیشت کی بات کی تھی، آج ہر طبقہ مہنگائی کی دہائی دے رہا ہے۔ پی ٹی آئی وزراء بھی مہنگائی کے خلاف بات کر رہے ہیں۔ نیازی صاحب کہتے ہیں چینی آور آٹے بحران کے مافیا کا معلوم ہے، وزراء کہتے ہیں مافیا کے خلاف ایکشن لیں گے، وہ ایکشن کبھی نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جنہوں نے قوم کے خزانے پر ہاتھ پھیرا وہ خان صاحب کے ارد گرد ہیں انکے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی نہ ہوگی۔ عمران خان نے کنٹینر پر جو وعدے کیے سب جھوٹے ہوئے، ابھی شروعات ہوئی ہے، نااہلی بھی ہے ناکامی بھی ہے، اوپر سے سینہ زوری بھی ہے۔ نئے پاکستان والوں نے پرانے پاکستان کو بھی کفن پہنا دیا ہے۔ ن لیگی رہنماء بولے کہ میڈیا خان صاحب کے بیانات کو دکھاتا ہے تو گیارہ ہزار ارب قرضہ لیا گیا، ستر سال میں اتنا قرضہ نہیں لیا گیا۔ عوام کا پرسان حال نہیں ہے سائوتھ پنجاب صوبے کا وعدہ کیا گیا تھا کہاں ہے صوبہ؟۔ دال چینی آٹے کی قیمت آسمان کو چھو رہی ہے کوئی پوچھنے والا نہیں۔ حکومت سے پہلے جیسے جلسے کرتے تھے اب کر کے دکھائیں جلسہ۔ حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ بلکتے اور سسکتے بچوں کے والدین دیکھے نہیں جاتے۔ فیکٹریاں بند ہیں، بے روزگاری بڑھ گئی ہے، ملک ہے تو ہم ہیں، ملک کی سالمیت خطرے میں ہے خاموش تماشائی بنے رہے تو قوم کسی کو معاف نہیں کرے گی۔ اگر اسی بے حسی کا مظاہرہ کیا تو لوگ امیروں کے گھروں پر حملہ کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں طعنہ دینے والوں نے تاریخ کا سب سے زیادہ قرض لیا ہے انکے پاس کوِئی پالیسی نہیں ہے۔ قوم عمران خان کے ساتھ بیٹھے لوگوں کا احتساب کرے گی۔ اپوزیشن لیڈر جیل سے آتا ہے اسمبلی میں بات نہیں کرنے دی جاتی۔  تحریک انصاف کی حکومت ہے اس لیے ڈپٹی اسپیکر کو انصاف نہیں مل رہا۔ یہ حالات خطرناک ہیں۔ مستقبل میں بھی خطرناک حالات کا خدشہ ہے۔ ن لیگی رہنماء بولے کہ بیماری پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، جیسے ہی میاں صاحب ٹھیک ہونگے واپس آئیں گے۔ میاں نواز شریف عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڈیں گے۔ پاکستان کی معیشت کا موازنہ اتھوپیا صومالیہ سے کر رہے ہیں،برا حال ہو رہا ہے ملک کالاہور:مل کر ملک اور معشیت کی حالت سنواریں گے۔