Saturday, April 20, 2024

ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’ تھور فور ‘‘ کا ٹریلر جاری

ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’ تھور فور ‘‘ کا ٹریلر جاری
August 8, 2021 ویب ڈیسک

لاس اینجلس (92 نیوز) ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم تھور فور کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

سپر ہیرو کامک کردار پر مبنی سائنس فکشن فلم کے ڈائریکٹر تائکا ویٹیٹی جبکہ پروڈیوسر کیون فیج اور بریڈ ونڈر بام ہیں۔ مارول اسٹوڈیوز کے تعاون سے فلم ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی کاسٹ میں کرسچن بیل، کرس ہیمسورتھ، نتھالی پورٹ مین، رسل کرو، ٹیسا تھامسن، کیرن گیلان اور دیگر شامل ہیں۔

سپر ہیرو کامک کردار پر مبنی سائنس فکشن فلم آئندہ سال مئی میں ریلیز کی جائے گی۔