Tuesday, April 23, 2024

ایکشن سپراسٹار وین ڈیزل کی نئی فلم بلڈشوٹ 13 مارچ کو ریلیز ہونے جارہی ہے

ایکشن سپراسٹار وین ڈیزل کی نئی فلم بلڈشوٹ 13 مارچ کو ریلیز ہونے جارہی ہے
March 11, 2020
 کیلیفورنیا (92 نیوز) ایکشن سپراسٹار وین ڈیزل کے مداحوں کا طویل انتظار ختم ہونے میں صرف دو روز باقی ہیں۔ انکی نئی فلم بلڈشوٹ 13 مارچ کو ریلیز ہونے جارہی ہے۔ ہالی ووڈ ایکشن ہیرو وین ڈیزل اپنی نئی فلم بلڈ شوٹ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔ کیلی فورنیا میں فلم کے ورلڈ پریمیئر میں وین ڈیزل،اداکارہ  اینا گونزالیز، اداکار سیم ہیوگن، مشیل روڈریگیز اور دیگر ستاروں نے ریڈ کارپٹ پر خوب جلوے بکھیرے۔ بلڈ شوٹ کی کہانی ایسے امریکی میرین کے گرد گھومتی ہے جس کا مرنے کے بعد ایک خونخوار قاتل کے طور پر دوسرا جنم ہوتا ہے اور وہ قتل وغارت گری کا بازار گرم کر دیتا ہے۔ وین ڈیزل کا کہنا ہے وہ کرونا وائرس سے خوفزدہ نہیں ہیں اور انکی سائنس فکشن ایکشن فلم 13 مارچ کو دنیا بھر کے سینماؤں میں  شیڈول کے مطابق ریلیز ہو گی۔