Friday, April 26, 2024

ایکشن‘ تھرلر فلم ”ڈیپ واٹر ہورائزن“ کا نیا ٹریلر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب

ایکشن‘ تھرلر فلم ”ڈیپ واٹر ہورائزن“ کا نیا ٹریلر شائقین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب
June 1, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن، ڈرامہ اور تھرلر فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ ہالی وڈ فلم ”ڈیپ واٹر ہورائزن“ کے نئے ٹریلر نے بھی دھوم مچا دی۔ فلم ستمبر میں سنیما گھروں کا رخ کر ے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم ”ڈیپ واٹر ہورائزن“ کی کہانی ایک حقیقی واقعے کے گرد گھومتی ہے۔ فلم میں اپریل 2010ءکو سمندر میں تیل کی تلاش کے لیے قائم امریکی کمپنی کے کنویں میں بھڑکنے والی آگ سے ہونے والی تباہی کے ہولناک مناظر کا احاطہ کیا گیا ہے۔ اس خوفناک حادثے کے دوران سمندر میں اتنا تیل بہہ گیا کہ امریکی تاریخ میں اس کی مثال نہیں ملتی۔ فلم کی ہدایات پیٹر برگ نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں ڈیلائن اوبرائن، مارک والبرگ، کرٹ رسل، کیٹ ہڈسن، جان مالکووچ، ڈگلس گرفن اور جوکریسٹ شامل ہیں۔ پندرہ کروڑ ڈالر سے بننے والی فلم ”ڈیپ واٹر ہورائزن“ تیس ستمبر کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔