Thursday, March 28, 2024

ایکشن تھرلر فلم ”سین اینڈریاس“ نے امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا، 5کروڑ32لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے سرفہرست

ایکشن تھرلر فلم ”سین اینڈریاس“ نے امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا، 5کروڑ32لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے سرفہرست
June 1, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ کی ایکشن تھرلر فلم ”سان اینڈریاس“ نے ریلیز ہوتے ہی تہلکہ مچا دیا، فلم نے 5کروڑ 32لاکھ ڈالر کما کر امریکی باکس آفس پر پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔ بریڈ پیٹن کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک ریسکیو پائلٹ کے گرد گھومتی ہے جو کیلی فورنیا میں زلزلے کے بعد اپنی جان خطرے میں ڈال کر لوگوں کو بچاتا ہے۔ فلم میں مرکزی کردار ڈیونے جونسن نے ادا کیا ہے جبکہ دیگر اداکاروں میں کارلا گوجینو، الیگزینڈرا ڈاڈاریو اور ہینز شامل ہیں۔ اس ہفتے میوزک کامیڈی فلم ”پچ پرفیکٹ ٹو“ ایک کروڑ اڑتالیس لاکھ ڈالر کا کاروبار کرکے امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر رہی۔ فلم اب تک چودہ کروڑ پچھتر لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔ ایکشن ایڈونچر فلم ”ٹومارو لینڈ“ ایک کروڑ اڑتیس لاکھ ڈالر کا بزنس کرکے باکس آفس پر تیسرے نمبر پر رہی جبکہ فلم اب تک چھ کروڑ بتیس لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔