Wednesday, May 1, 2024

ایکشن‘ ایڈونچر فلم ”ڈاکٹر سٹرینج“ چار نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

ایکشن‘ ایڈونچر فلم ”ڈاکٹر سٹرینج“ چار نومبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
November 3, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ ہالی وڈ فلم ”ڈاکٹر سٹرینج“ ریلیز کے لیے تیار ہے۔ فلم چار نومبر کو سینما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسکاٹ ڈیرک سن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کی کہانی ایک نیورو سرجن ڈاکٹر سٹیفن سٹرینج کی زندگی کے گر د گھومتی ہے جسے ایک خوفناک حادثے سے بچنے کے بعد نئی زندگی تو مل جاتی لیکن اس پر نوکری کے دروازے بند کر دیے جاتے ہیں۔ نئی منزل کی تلاش میں نکلنے کے بعد ڈاکٹر سٹیفن سٹرینج کی ملاقات ایک جادو گرسے ہوتی ہے جو ڈاکٹر میں جینے کی نئی امنگ پیدا کر دیتا ہے۔ فلم میں بینڈکٹ کمبر بیچ‘ میڈز مائیکل سن‘ اسکاٹ ایڈکنز‘ ریچل میک ایڈمز اور بینجمن بریٹ شامل ہیں۔ فلم جمعہ چار نومبر کو سینما گھروں میں تہلکہ مچائے گی۔