Sunday, September 8, 2024

ایکشن ایڈونچر فلم ‘‘فنٹاسٹک فور’’ امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار، آج نمائش کیلئے پیش ہوگی

ایکشن ایڈونچر فلم ‘‘فنٹاسٹک فور’’ امریکی باکس آفس پر تہلکہ مچانے کیلئے تیار، آج نمائش کیلئے پیش ہوگی
August 7, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ایکشن فلم فنٹاسٹک فور کے دیوانوں کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہو گئیں۔ فلم باکس آفس پر راج کرنے کیلئے آج امریکی سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جا رہی ہے۔ ایکشن اور ماردھاڑ سے بھرپور یہ فلم مارول کامک بک کی کہانی فنٹاسٹک فور سے ماخوذ ہے اور فنٹاسٹک فور سیریز کا تیسرا حصہ ہے جس میں چار بہادروں کا گروپ دوسرے سیارے کے دشمنوں سے دنیا کو تباہی سے بچاتے نظر آئیں گے۔ فلمی ماہرین کے مطابق باکس آفس کی پہلی دو پوزیشنیں  فنٹاسٹک فور اور مشن امپوسیبل روگ نیشن کے پاس رہنے کا امکان ہے۔ فلم پوری دنیا سے تینتیس کروڑ اسی لاکھ ڈالر کا کاروبار کر سکتی ہے۔ ٹام کروز کی فلم مشن امپوسیبل روگ نیشن سے اس ہفتے مزید دو کروڑ پچھتر لاکھ ڈالر کا بزنس کرنے کی توقع ہے۔