Thursday, April 25, 2024

ایکشن ایڈونچر فلم ”روگ ون اے اسٹار وارز اسٹوری“ کا فائنل ٹریلر جاری

ایکشن ایڈونچر فلم ”روگ ون اے اسٹار وارز اسٹوری“ کا فائنل ٹریلر جاری
November 27, 2016

لاس اینجلس (ویب ڈیسک) سائنس فکشن فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ اسٹار وارز سیریز کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی فلم ”روگ ون۔ اے اسٹار وارز اسٹوری“ کا فائنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم اگلے ماہ سینما گھروں کا رخ کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق اسٹار وارز سیریز کی ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور نئی ہالی وڈ فلم ”روگ ون۔ اے اسٹار وارز اسٹوری“ کا دوسرا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ فلم کی کہانی باغی گروپ کی ہے جو ڈیتھ اسٹار کے خفیہ منصوبے چرانے کی کوشش میں بڑے بڑے خطرات سے ٹکرا جاتا ہے۔

فلم کی ہدایات گریتھ ایڈورڈز نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں فیلسٹی جونز، میڈ میکلسن، ڈیگو لونا، ڈونی ین، جیانگ وین اور فوریسٹ وائٹ ٹیکر شامل ہیں۔ اسٹار وارز سیریز کی پہلی فلمیں بھی دنیا بھر میں دھوم مچا چکی ہیں۔ اب اس سیریز کی نئی فلم سولہ دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔