Sunday, September 8, 2024

ایکشن ایڈونچر فلم ‘‘دی لاسٹ وچ ہنٹر’’ کا نیا ٹریلر جاری، تئیس اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی

ایکشن ایڈونچر فلم ‘‘دی لاسٹ وچ ہنٹر’’ کا نیا ٹریلر جاری، تئیس اکتوبر سے سنیما گھروں کی زینت بنے گی
August 8, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن ایڈونچر فلم ‘‘دی لاسٹ وچ ہنٹر’’ کا نیا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلم تئیس اکتوبر سے سنیما گھروں میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔ ہدایتکار بریک ایزنر کی اس سنسنی خیز فلم کی کہانی ایک ایسے جانباز اور بہادر شخص کے گرد گھوم رہی ہے جس کو خطرناک چڑیلوں اور انسان دشمن غیرمرئی قوتوں کے خاتمے کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے تاہم اس دوران ایک انسان دوست چڑیل کے بغیر دشمن قوتوں کا صفایا ممکن نہیں ہوتا۔ ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور اس فلم میں وین ڈیزل مرکزی کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فلم کی دیگر کاسٹ میں الیجا ووڈز، مائیکل کینی، ایمبر لیوی، روز لیزلی اور ارمانی جیکسن شامل ہیں۔ سپر نیچرل ہارر فلم رواں سال تئیس اکتوبر سے امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔