Saturday, May 18, 2024

ایکشن ایڈونچر فلم جراسک ورلڈ کا امریکی باکس آفس پر راج، تین دنوں میں بیس کروڑ ڈالر کما کر تاریخ کی دوسری کامیاب ترین فلم ثابت

ایکشن ایڈونچر فلم جراسک ورلڈ کا امریکی باکس آفس پر راج، تین دنوں میں بیس کروڑ ڈالر کما کر تاریخ کی دوسری کامیاب ترین فلم ثابت
June 15, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ہالی ووڈ کی ایکشن ایڈونچر فلم جراسک ورلڈ نے باکس آفس پر قبضہ جما لیا۔ فلم نے بیس کروڑ ڈالر سے زائد کا کاروبار کر کے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ ایکشن ایڈونچر فلم جراسک ورلڈ کا جادو شائقین کے سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ کولن ٹریوورو کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم اپنی ریلیز کے پہلے تین دنوں میں بیس کروڑ پینتالیس لاکھ ڈالر کا بزنس کر کے تاریخ کی دوسری کامیاب ترین فلم بن گئی ہے اور باکس آفس پر پہلے نمبر پر آ گئی ہے۔ جراسک ورلڈ نے ریلیز کے پہلے دن شائقین کی جیبوں سے سے آٹھ کروڑ اٹھائیس لاکھ ڈالر بٹورے۔ اس طرح یہ فلم پہلے روز بزنس کرنے والی تیسری بڑی فلم بن گئی ہے۔ ہالی ووڈ کی ایکشن کامیڈی فلم اسپائے نے رواں ہفتے ایک کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالر کا کاروبار کیا اور وہ امریکی باکس آفس پر دوسرے نمبر پر ہے۔ فلم اب تک پانچ کروڑ ستر لاکھ ڈالر کما چکی ہے۔ ہالی ووڈ کی ایکشن ڈرامہ تھرلر فلم سین اینڈریاس ایک کروڑ دس لاکھ ڈالر کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ فلم اب تک گیارہ کروڑ ترانوے لاکھ ڈالر کا کاروبار کر چکی ہے۔