Friday, April 19, 2024

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ماسٹرمائنڈز“ رواں ماہ ریلیز ہو گی

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ماسٹرمائنڈز“ رواں ماہ ریلیز ہو گی
September 20, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ ہالی وڈ فلم ”ماسٹر مائنڈز“ رواں ماہ سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن‘ کرائم اور کامیڈی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ماسٹر مائنڈز“ کی کہانی بینک ڈکیتی کے حقیقی واقعے پر مبنی ہے۔ انیس سو ستانوے میں شمالی کیرولینا میں ایک کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی بینک ڈکیتی کی واردات ہوتی ہے جس میں سکیورٹی کمپنی کے گارڈز ملوث ہوتے ہیں۔ فلم کی ہدایات جیرڈ ہیس نے دی ہیں جبکہ نمایاں اداکاروں میں جیسن سوڈیکس، کرسٹن ویگ، کیٹ میکنن،میری ایلزبتھ، کین میرینواور ڈیون ریٹرے شامل ہیں۔ ایکشن فلم تیس ستمبر کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔