Friday, April 19, 2024

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم چارلیز اینجلز کی ریلیز میں تین دن باقی

ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم چارلیز اینجلز کی ریلیز میں تین دن باقی
November 12, 2019
لاس انجلس (92 نیوز) ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم چارلیز اینجلز کی ریلیز میں تین دن باقی رہ گئے۔ فلم کے ٹریلرز پہلے ہی شائقین کے دلوں میں گھر بنا چکے ہیں۔ دشمنوں کو ہر دم مات دینے کیلئے تیار تین دبنگ جاسوس خواتین ایک دفعہ پھر بڑے پردے پر تہلکہ مچانے کو تیار ہیں ۔ ایکشن اور کامیڈی سے بھرپور فلم چارلیز اینجلز میں کرسٹین سٹیوارٹ، نومی اسکاٹ اور ایلا بلنسکا نے مرکزی کردار نبھائے ہیں۔ لاس اینجلس میں فلم کا رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا جس میں اسٹار کاسٹ شریک ہوئی۔ ہر لمحے بدلتی صورتحال، خوف، دہشت اور ایکشن سے بھرپور فلم 15 نومبر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینماؤں میں ریلیز ہونے جارہی ہے  جس کا شائقین کو شدت سے انتظار ہے۔