Friday, April 19, 2024

ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ایکس مین۔ایپوکلپس“ کا ٹریلر ریلیز

ایکشن اور سنسنی سے بھرپور ہالی وڈ فلم ”ایکس مین۔ایپوکلپس“ کا ٹریلر ریلیز
December 13, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن‘ ایڈونچر اور سنسنی سے بھرپورہالی وڈ فلم ”ایکس مین۔ ایپو کلپس“ کا آفیشل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم اگلے سال مئی میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ تفصیلات کے مطابق ہالی وڈ فلم ”ایکس مین۔ ایپو کلپس“ کی کہانی دنیا کی تباہی کے گرد گھومتی ہے۔ ایک عجیب و غریب مخلوق دنیا میں تباہی مچا دیتی ہے۔ ایسا لگتا ہے جیسے قیامت آ گئی ہو۔ فلم کی ہدایت کاری بریان سنگر نے دی ہے۔ فلم کے نمایا ں اداکاروں میں جینیفرلارنس، مائیکل فاز بینڈر، ایون پیٹرز، اولیویا من، جیمز میک اوائے ، نکولس ہالٹ اور ٹائی شیریڈن شامل ہیں۔ فلم اگلے سال ستائیس مئی کو امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔