Monday, September 16, 2024

ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ” ڈیڈ پول “ کا ٹریلر جاری

ایکشن اور سنسنی خیز مناظر سے بھرپور ہالی وڈ فلم ” ڈیڈ پول “ کا ٹریلر جاری
February 4, 2016
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ہالی وڈ ایکشن مووی ”ڈیڈ پول “کا ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے فلم 9 فروری کو بڑی سکرین کے تمام ریکارڈ توڑ دے گی۔ تفصیلات کے مطابق فلم اسپیشل فورس کے سابق ایجنٹ کی کہانی پر مبنی ہے جس میں سپرمین کو منفرد انداز میں دکھایا گیا ہے۔ اس سے قبل تمام فلموں میں سپرمین امن کا پرچارکرتا نظر آتا ہے مگر ”ڈیڈپول“ میں ایسا نہیں ہے۔ ہنسی مذاق، ایکشن اور جارحانہ زبان کے استعمال سے فلم کو منفرد بنایا گیا ہے۔ فلم کو معروف ڈائریکٹر ٹم ملر نے ڈائریکٹ کیا ہے اور اہم اداکاروں میں ٹی جے ملر اور مورینا بکرین شامل ہیں۔ فلم ”ڈیڈپول“ نو فروری کو سینما گھروں کا رخ کرے گی۔