Tuesday, May 21, 2024

ایکشن اور تھرلر ہالی ووڈ فلم ‘‘مومینٹم’’ کل امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی

ایکشن اور تھرلر ہالی ووڈ فلم ‘‘مومینٹم’’ کل امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی
October 15, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ایکشن اور تھرلر فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار، ہالی ووڈ فلم ‘‘مومینٹم’’ کل امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ فلم کی کہانی ایک ایسے پراسرار چور کے گرد گھومتی ہے جو آخری ڈکیتی کے لیے اپنی سابقہ ساتھی کو راضی کر لیتا ہے۔ فلم کی ڈاکو حسینہ جلد ہی جان جاتی ہے کہ ڈکیتی ہیرے چوری کرنے کے لیے نہیں کی گئی بلکہ واردات کے پیچھے کوئی اہم راز موجود ہے، اس کے بعد دونوں میں بلی چوہے کا کھیل شروع ہو جاتا ہے۔ اداکارہ اولگا کری لینکو فلم کے مرکزی کردار میں جلوہ گر ہو رہی ہیں۔ نمایاں اداکاروں میں جیمز پیورفوئے، مورگن فری مین، جینا سارس، کارل تھیننگ، گریگ کریک، گرانٹ رابرٹس اور ڈینئیل فوکس شامل ہیں۔