Sunday, September 8, 2024

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ”ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون“ 21اگست کو ریلیز ہو گی

ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ”ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون“ 21اگست کو ریلیز ہو گی
August 9, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) بڑی سکرین پر مار دھاڑ اور تھرل سے بھرپور فلمیں دیکھنے والے شائقین تیار ہوجائیں۔ ہالی وڈ فلم ”ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون“ اکیس اگست کو سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ فلم کی کہانی مشہور سیریز ہٹ مین کے کردار پر مبنی ہے جس میں ایک مسلح ٹیم مشن کی تکمیل میں مصروف ہے۔ فلم کی ہدایتکاری الیگزینڈر باچ نے دی ہے۔ ایجنٹ فورٹی سیون کے روپ میں روپرٹ فرینڈ جلوہ گر ہیں جو اپنے ہدف کے حصول کے لیے ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔ ایکشن اورایڈونچر کا حسین امتزاج یہ فلم دیکھنے کے لیے شائقین کو رواں ماہ اکیس تاریخ تک انتظار کرنا پڑے گا۔