Sunday, September 8, 2024

ایکشن اور ایڈونچر فلم ‘‘دی ہنٹس مین ونٹرز وار’’ کا نیا ٹریلر ریلیز

ایکشن اور ایڈونچر فلم ‘‘دی ہنٹس مین ونٹرز وار’’ کا نیا ٹریلر ریلیز
March 23, 2016
نیویارک (ویب ڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر فلموں کے شائقین ہو جائیں تیار۔ ہالی ووڈ فلم ‘‘دی ہنٹس مین ونٹرز وار’’ کا نیا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا ہے۔ فلم اپریل میں امریکی سنیما گھروں کا رخ کرے گی۔ ہالی ووڈ فلم ‘‘دی ہنٹس مین ونٹرز وار’’ کی کہانی دو بہنوں کے گرد گھومتی ہے۔ ایک بہن شیطانی طاقتوں کے بل بوتے پر دنیا کو فتح کرنے کے خواب دیکھ رہی ہوتی ہے اور دوسری بہن کو نیچا دکھانے کے لئے نت نئے طریقے ڈھونڈنے میں مصروف رہتی ہے۔ یہاں تک کہ بہن کے نومولود بچے کی جان لے لیتی ہے۔ فلم کی ہدایات سیڈرک نکولس نے دی ہیں۔ فلم کے نمایاں اداکاروں میں سیم کلیفن، ایملی بلنٹ، جیسیکا چسٹین، چارلیز تھیرون، کولن مورگن، شیرڈن اسمتھ اور الیگزینڈرا روچ شامل ہیں۔ ایکشن اور ایڈونچر فلموں کے شائقین کو اب زیادہ انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔ ‘‘دی ہنٹس مین ونٹرز وار’’ بائیس اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔