Sunday, September 8, 2024

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ‘‘رائز آف دی لیجنڈ’’ کل امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے کو تیار

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ‘‘رائز آف دی لیجنڈ’’ کل امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے کو تیار
March 10, 2016
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) مارشل آرٹس کے دیوانے ہو جائیں تیار، ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ‘‘رائز آف دی لیجنڈ’’ کل امریکی سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ ایکشن اور ایڈونچر فلم ‘‘رائز آف دی لیجنڈ’’ کی کہانی ایک نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو مارشل آرٹس کے ساتھ ساتھ غیرمعمولی طاقتوں کا مالک ہوتا ہے۔ فلم کا ہیرو اپنے باپ کے قتل کا بدلہ لینے کے لیے شہر میں واپس آتا ہے اور مظلوم لوگوں کو جرائم پیشہ گروہ کے چنگل سے آزاد کراتا ہے۔ فلم کی ہدایات رائے ہن یونگ چو نے دی ہیں۔ فلم رائز آف دی لیجنڈ کے نمایاں اداکاروں میں ایڈی پینگ، سیموہنگ اور انجیلا بے بی شامل ہیں۔