Sunday, September 8, 2024

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون کا فائنل ٹریلر جاری، کل سنیما گھروں کا رخ کرے گی

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون کا فائنل ٹریلر جاری، کل سنیما گھروں کا رخ کرے گی
August 20, 2015
نیویارک (ویب ڈیسک) ایکشن سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ہٹ مین ایجنٹ فورٹی سیون کے منتظر شائقین کا انتظار ختم ہوا۔ فلم کا فائنل ٹریلر ریلیز کر دیا گیا جبکہ سسپنس کا یہ شاہکار کل سینما گھروں کا رخ کرے گا۔ فلم کی کہانی مشہور سیریز ہٹ مین کے کردار پر مبنی ہے جس میں ایک مسلح ٹیم مشن کی تکمیل میں مصروف ہے۔ فلم کی ہدایتکاری الیگذینڈر باچ نے دی ہے جبکہ ایجنٹ فورٹی سیون کے روپ میں روپرٹ فرینڈ جلوہ گر ہیں جو فلم میں اپنے ہدف کے حصول کے لیے ہر حربہ استعمال کرتے نظر آئیں گے۔ ایکشن اور ایڈونچر کا حسین امتزاج یہ فلم دیکھنے کے لیے شائقین کا انتظار ختم ہوا۔ فلم کل سنیما گھروں میں دھوم مچائے گی۔