Friday, April 19, 2024

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ”سوارڈ آف ڈیسٹنی“ کا پہلا ٹریلر ریلیز

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور فلم ”سوارڈ آف ڈیسٹنی“ کا پہلا ٹریلر ریلیز
December 9, 2015
لاس اینجلس (ویب ڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپورہالی وڈ فلم ”سوارڈ آف ڈیسٹنی“ کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔ فلم چھبیس فروری کو سنیما گھروں میں دھوم مچانے آ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپورہالی وڈ فلم ”سوارڈ آف ڈیسٹنی“ کی کہانی ایک طلسماتی تلوار کے گرد گھومتی ہے۔ مارشل آرٹس کی ماہر خاتون اپنے محبوب کو دشمنوں کی قید سے رہائی دلانے کا مشن لے کر آتی ہے۔ فلم کی کاسٹ میں ڈونی ین، مچل یوہ، ہیری جونیئر، جیسن اسکاٹ، جوجو چن، کرس پینگ ، راجر یووین اور نتاشا لیو شامل ہیں۔ فلم اگلے سال امریکی سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔ سوشل میڈیا پر فلم کے ٹریلرز تک محدود شائقین فلم کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔