Sunday, September 8, 2024

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ‘‘انڈیانا جونز’’ سیریز کی نئی فلم کی تیاری شروع

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ‘‘انڈیانا جونز’’ سیریز کی نئی فلم کی تیاری شروع
March 16, 2016
کیلیفورنیا (ویب ڈیسک) ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی وڈ فلم انڈیانا جونز سیریز کی نئی فلم کی تیاری شروع ہو گئی ہے۔ فلم جولائی دو ہزار انیس میں ریلیز ہو گی۔ فلمساز کمپنی والٹ ڈزنی نے اعلان کیا ہے کہ ہالی وڈ اداکار ہیریسن فورڈ اور فلم ساز و ہدایتکار سٹیون سپیل برگ انڈیانا جونز سیریز کی نئی فلم کی تیاری کر رہے ہیں۔ انڈیانا جونز سیریز کی نئی فلم کا تاحال نام تجویز نہیں کیا گیا۔ انڈیانا جونز سلسلے کی یہ پانچویں فلم ہو گی جوتقریباً 11 سال کے وقفے کے بعد نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ انڈیانا جونز کی آخری فلم ’کنگڈم آف دی کرسٹل سکل‘ دو ہزار آٹھ میں ریلیز ہوئی تھی۔ ہیریسن فورڈ اور سپیل برگ نے پہلی بار انیس سو اکاسی میں انڈیانا جونز کی فلم ’رائیڈرز آف دی لوسٹ‘ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔ اس فلم میں آثار قدیمہ کے ماہر انڈیانا جونز تابوتِ عہد کی تلاش میں دنیا بھر میں گھومتے ہیں اور نازیوں کی گرفت میں آجاتے ہیں۔ اس کے تین سال بعد ’انڈیانا جونز اینڈ دی ٹیمپل آف ڈوم‘ ریلیز ہوئی اور اس کے بعد انیس سو نواسی میں ’انڈیانا جونز اینڈ دی لاسٹ کروسیڈ‘ سینما گھروں کی زینت بنی۔