Friday, May 10, 2024

ایکسپوسنٹرکراچی کل سے مکمل فعال ہوگا، محکمہ صحت سندھ

ایکسپوسنٹرکراچی کل سے مکمل فعال ہوگا، محکمہ صحت سندھ
May 7, 2021

کراچی (92 نیوز) ایکسپوسنٹرکراچی کل سے مکمل فعال ہوگا، محکمہ صحت سندھ کے مطابق ڈاکٹروں اور نرسوں کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی۔

صوبائی محکمہ صحت کے مطابق کل سے مریضوں کو داخل کیا جائے گا اور دیگرہزاروں افراد کو روزانہ ویکسین لگائی جائے گی۔

سندھ بھرمیں کورونا کیسز میں اضافہ ہورہا ہے، محکمہ صحت نے ہدایت کی کہ عوام ایس او پی پر عمل کرے، سینٹر 24 گھنٹے فعال رہے گا، یہ ملک کا سب سے بڑا ویکسی نیشن سینٹر ہوگا۔