Friday, May 10, 2024

ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے گیس ٹیرف میں ڈھائی ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ

ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے گیس ٹیرف میں ڈھائی ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ
November 16, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے گیس ٹیرف میں ڈھائی ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کر دیا۔

پٹرولیم ڈویژن نے موقف اپنایا کہ ایکسپورٹ انڈسٹری 75 فیصد سبسڈائز گیس بجلی پیدا کرکے غلط استعمال کررہی ہے جبکہ ایکسپورٹ انڈسٹری کو  صرف پروسسینگ کیلئے گیس 6 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو پر فراہم کی جائے گی۔ ملکی گیس سالانہ 9 فیصد کم ہورہی ہے اور درآمدی گیس مہنگی ہونے کے باعث سبسڈی نہیں دے سکتے۔

وزارت خزانہ کے مطابق دسمبر تا مارچ سبسڈی کی گنجائش 10 ارب ہے جبکہ صنعتوں کی ڈیمانڈ 72 ارب روپے کی ہے۔ دوسری جانب وفاقی حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری کا درآمدات کا پورا زرمبادلہ پاکستان لانے کی تحقیقات کا فیصلہ بھی کر لیا۔

وزارت خزانہ حکام کہتے ہیں کہ اسٹیٹ بینک مانیٹرنگ کرتا ہے مگر انڈرانوائسنگ کے خدشات موجود ہیں۔