Friday, April 26, 2024

ایکسپو سینٹر کراچی کو فیلڈ اسپتال میں تبدیل کرنیکا فیصلہ ‏

ایکسپو سینٹر کراچی کو فیلڈ اسپتال میں تبدیل کرنیکا فیصلہ ‏
March 19, 2020

کراچی ( 92 نیوز) سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 208 ہوگئی ، سندھ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایکسپوسینٹر کراچی کو فیلڈ اسپتال میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا پاکستان میں بھی بےقابو ہو گئی ، سندھ میں لوکل ٹرانسمیشن کورونا کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ صوبے میں کورونا وائرس کی  وبا کے شکار افراد کی تعداددوسوسے تجاوز کرگئی ۔

سندھ حکومت نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ایکسپو سینٹر کراچی میں فیلڈ اسپتال کے قیام کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی حکومت نے ایکسپو سینٹر میں عارضی اسپتال کےقیام کی اجازت دیدی ہے ، کمشنر کراچی  فیلڈ اسپتال کے نگراں ہونگے۔

دوسری جانب وزیر اعلیٰ مرادعلی شاہ کی زیر صدارت کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں بتایاگیا کہ غیر قانونی راستوں سے بھی کچھ لوگ ایران کے راستے بلوچستان اور سندھ میں داخل ہوئے ہیں ۔

صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے بتایاکہ سماجی رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ جاری ہے ، لاک  ڈاؤان کی صورت کی بھی ہماری تیاری مکمل ہے ۔

ناصر حسین شاہ نے بتایا  کہ سندھ حکومت نے 8مارچ سے  سعودی عرب سے کراچی آنیوالےدس ہزار افراد کو ٹریس کرنے اور انکو گھروں میں کوارنٹائن کرنے کا  حکم دیا ہے۔

دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے کورونا وائرس کی وبا پر  قابو پانے  کے لیے ایک ہزار رضاکاروں کی رجسٹریشن بھی کرلی ہے۔