Thursday, May 9, 2024

ایکسپو سنٹرلاہور آنیوالے شہری تاحال ویکسین سے محروم، ہالز میں داخل

ایکسپو سنٹرلاہور آنیوالے شہری تاحال ویکسین سے محروم، ہالز میں داخل
June 21, 2021

لاہور (92 نیوز) پاکستان کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سنٹرایکسپو سنٹر کے باہر شہریوں کا رش بڑھ گیا، بیرون ممالک جانے والے شہری تاحال ویکسین سے محروم ہیں، بہت سے افراد کا صبر بھی جواب دے گیا، زبردستی ایکسپوسنٹر کے ہالز میں داخل ہوگئے۔

ملک کے سب سے بڑے ویکسی نیشن سنٹر ایکسپوسنٹرلاہور میں بھی بیرون ملک جانے کے خواہشمند دربدر ہونے لگے۔

گھنٹوں سے طویل لائنوں میں کھڑے افراد گھنٹوں کے معمول سے ویکسین لگوانے کے منتظرہیں۔ کہتے ہیں روز آتے ہیں ناامیدلوٹ جاتے ہیں،کوئی پرسان حال نہیں۔

اوورسیزپاکستانی کہتے ہیں کہ دوردراز سے یہاں روزانہ آتے ہیں اورجواب ملتاہے کہ واپس چلے جائیں۔

بیرون ملک جانے کے خواہشمند افراد نے کورونا ویکسین نہ لگنے پر احتجاج بھی کیا۔