Thursday, April 25, 2024

ایکسپو سنٹر فیلڈ اسپتال احتجاج، وزیراعلیٰ بزدار نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی

ایکسپو سنٹر فیلڈ اسپتال احتجاج، وزیراعلیٰ بزدار نے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی
May 1, 2020
لاہور (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ایکسپو سنٹر فیلڈ اسپتال میں احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی، لاہورمیں صفائی کا نیا نظام جلد شروع کرنے کی ہدایت بھی کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب نےایکسپو سنٹرفیلڈ اسپتال میں احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی وزیر صحت اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کرلی، وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ مریضوں کو سہولیات اور بروقت معیاری کھانا فراہم کیا جائے،غفلت برتنے والوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت لاہور میں صفائی کے نئے نظام کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ہواجس کے تحت کنٹینرز کی تعداد میں کمی کی جائے گی اور گاڑیاں گھروں سے کوڑا کرکٹ اکٹھا کریں گی، وزیراعلیٰ نے کہا ہمیں کوڑا کرکٹ سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر  کام کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے معذور نوجوان کو ملازمت دینے کا وعدہ پورا کردیا، دورہ چشتیاں کے دوران ہاتھوں سے معذورنوجوان بلال احمد نے وزیراعلیٰ سے ملاقات کی تھی اور نوکری کا مطالبہ کیا تھا، عثمان بزدار نے ارلی چائلڈ ہڈ ایجوکیشن کیلئے نئی کتاب لانچ کردی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سے چیئرمین فیصل آباد انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی میاں کاشف اشفاق  نے ملاقات کی اور فیصل آباد کے صنعتکاروں کی جانب سے چیف منسٹرکورونا فنڈ کیلئے45لاکھ روپے کا امدادی چیک اور 2 چینی کمپنیوں کی جانب سے  40 لاکھ روپے کے ماسک اور ضروری سامان بھی دیا۔