Saturday, May 11, 2024

ایکسل لوڈ پالیسی سے صنعتکار بھی مسائل کا شکار

ایکسل لوڈ پالیسی سے صنعتکار بھی مسائل کا شکار
September 18, 2019
فیصل آباد ( 92 نیوز) ایکسل لوڈ پالیسی سے گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ صنعتکاربھی مسائل کاشکار ہو گئے  ، کرایہ میں دوگنا اضافہ ہو گیا ۔  2 ایکسل والا ٹرک 30 ٹن کے بجائے صرف 16.40 ٹن وزن لے جا سکے گا ، کسی بھی ٹرک کو فی ایکسل 8.2 ٹن وزن لے جانے کی اجازت ہوگی ، خلاف ورزری کی صورت میں ٹرک بند اور جرمانہ بھی ہوگی۔مال کی نقل و حرکت پر اخراجات بڑھنے پرصنعتکاروں نے  حکومت سے فیصلے پرنظر ثانی کی اپیل کردی۔ ایکسل لوڈ پالیسی کے مطابق نیشنل ہائی وے، جی ٹی روڈ اور موٹروے پر اب دو ایکسل والا ٹرک 30 ٹن کے بجائے صرف 16.40 ٹن وزن لے جا سکے گا ۔ گڈز ٹرانسپورٹرز کے ساتھ صنعت کاروں کیلئے نئے مسائل کھڑے ہو گئے ، نئی پالیسی کے مطابق کوئی بھی ٹرک کو فی ایکسل 8 اعشاریہ 2 ٹن وزن لے جانے کی اجازت ہو گی ، بصورت دیگر گاڑی بند اور جرمانہ بھی ہوگا جسے کاروباری افراد نے مسترد کر دیا ہے۔ یعنی ٹرک اب پہلے سے آدھا وزن لے جائے گا جس پر  گڈز مالکان نے کرایے بھی بڑھا دیے ، یعنی مال برداری کا خرچہ بھی دوگنا ہو گیا ، صنعتکار کہتے ہیں کہ درآمدات اور برآمدات کیلئے مال کی نقل و حرکت پر بڑھنے والے اخراجات کہاں سے ادا کریں گے ، حکومت فیصلے پر نظر ثانی کرے۔ نئی پالیسی سے سڑکیں تو محفوظ ہو جائیں گی مگر بھاری کرایہ ادا کرنے سے کاروباری افراد کی کمر ٹوٹ ٹوٹ جائے گی اور کم مال بھیجنے والا عام شہری چکی میں پس کر رہ جائے گا۔