Thursday, March 28, 2024

ایکس سی ایم جی گروپ کا پاکستانی ہاؤسنگ سیکٹر میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان

ایکس سی ایم جی گروپ کا پاکستانی ہاؤسنگ سیکٹر میں 2 ارب ڈالر سرمایہ کاری کا اعلان
March 6, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ایچ ایس ایس اور ایکس سی ایم جی گروپ نے پاکستانی ہاؤسنگ اور مینوفیکچرنگ سیکٹر میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کر دیا ۔ وزیراعظم عمران خان سے ایکس سی ایم ایج گروپ کے جنرل مینجر ہینسن لیو اور چیئرمین ایچ ایس ایس گروہ سید سمن ہاشمی کی ملاقات ہوئی ہے۔ چینی کمپنی ایکس سی ایم جی دنیا میں کنسٹرکشن کی ٹاپ کمپنی ہے۔ ایکس سی ایم جی گروپ پاکستان میں مینوفیکچرنگ پلانٹ لگانے میں بھی دلچسپی رکھتی ہے۔ ایکس سی ایم جی گروپ کا پچاس لاکھ گھروں کی اسکیم میں بھی دلچسپی کا اظہار سامنے آیا تو وزیراعظم نے سرمایہ کاروں کے لیے حکومت کی جانب سے اٹھائے اقدامات سے آگاہ کیا اور کہا کہ سرمایہ کاروں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم نے ایکس سی ایم جی اور ایچ ایس ایس گروپ کے اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا منصوبہ سرمایہ کاروں اور نوجوانوں کے لیے نئے مواقع پیدا کرے گا۔