Saturday, May 18, 2024

ایکس آر ڈی ٹائیفائیڈ کراچی تک بھی پہنچ گیا

ایکس آر ڈی ٹائیفائیڈ کراچی تک بھی پہنچ گیا
February 13, 2019
کراچی ( 92 نیوز) گندگی اور غلاظت کے باعث پھیلنے والا ایکس آر ڈی ٹائیفائیڈ سندھ کے مختلف شہروں کو لپیٹ میں لیتا ہوا کراچی منتقل ہوگیا ، اسپتالوں میں روزانہ درجنوں کیسز رپورٹ ہونے لگے ۔ کراچی میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر ایکس آر ڈی ٹائیفائیڈ کی آماجگاہ بنے ہوئے ہیں جس سے وائرس سے متاثرہ شہری آئے روز سرکاری اسپتالوں کا رخ کرر ہے ہیں ،جن میں بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے ۔ تیزبخار، کھانسی، پیٹ میں درد، قے ایکس آر ڈی ٹائیفائیڈ کی علامات ہیں ،  دوسری جانب خطرناک ٹائیفائیڈ وائرس کی روک تھام کیلئے حکومتی اقدامات پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے ۔ محکمہ صحت سندھ نے صرف کمیٹیاں بنا کر ذمہ داری پوری کر دی اور شہریوں کو خطرناک وائرس کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا۔ محکمہ صحت کے ایم سی نے الرٹ جاری کرتے ہوئے اسپتالوں میں ہنگامی بنیاد پر اقدامات شروع کردیے ہیں۔