Wednesday, April 24, 2024

ایک ہی بارش نے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کو دھو ڈالا ، عمران خان

ایک ہی بارش نے لاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کو دھو ڈالا ، عمران خان
July 6, 2018
لوئر دیر (92 نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن تھا، اب کرپشن ہے ۔ انہوں نے کہا ایک ہی بارش نےلاہور کو پیرس بنانے کے دعوے کو دھو ڈالا۔ یمرگرہ میں جلسے سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ جب لاہور میں بارش آئی تو شہباز شریف اپنے کمرے میں چھپ گیا، وہ لوگوں کے سامنے نہیں آسکتا تھا، کہ وہ اس سے سوال پوچھیں گے، کہ آپ نے عوام کیلئے کیا کیا۔ کپتان نے کہا کہ آج جب وہ اسلام آباد سے آ رہے تھے تو انہوں نے سوچ کہ اس جولائی کی گرمی میں 2 بجے دوپہر کو جلسہ کرنا، پاکستان کی ساری جماعتوں کو چیلنج کرتا ہے کہ اتنی گرمی میں جلسہ کرنا ناممکن ہے۔ کوئی جماعت بھی اس گرمی کے اندر اس طرح کا جلسہ کر کے دکھا دے میں سیاست چھوڑ دوں گا۔ نواز شریف کے بیٹے اس گرمی میں ہوتے تو اب تک بے ہوش ہو چکے ہوتے۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ ایک فیصلہ آنے والا ہے، سارا پاکستان انتظار کر رہا ہے۔ جب قوم کا پیسہ چوری ہو کر منی لانڈرنگ کے ذریعے باہر جاتا ہے تو ملک غریب ہو جاتی ہے۔ بچہ بچہ مقروض ہو جاتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ قوم ترقی تب کرتی ہے جب وہ اپنے انسانوں پر پیسہ خرچ کرتی ہے۔ لوگوں پر پیسہ لگانے سے ملک کی تقدیر بدل جائیگی۔ شہباز شریف بھی کہتا ہے کہ اب سرمایہ کاری انسانوں پر کروں گا۔ چیئرمین تحریک انصاف نے کہا ہمیں وہ ملے جنہوں نے قوم کو مقروض کر دیا اور خود وہ اربوں پتی ہیں، ان کے بچے اربوں پتی ہیں۔ اسحاق ڈار اور اس کے بچے بھی اربوں پتی بن گئے۔ عمران کان نے کہا کہ پانچ سال کے پی کے میں پی ٹی آئی کی حکومت رہی، پانچ سال بعد اس طرح عوام نکلی ہے تو اللہ کا شکر گزار ہوں۔ کے پی کے تعلیمی نظام سب سے اوپر ہے۔ آج سارے ملک کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ان کو کے پی کے والا بلدیاتی نظام چاہئے۔ نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم اور روز گار کی ضرورت ہے، 25 جولائی سے پہلے گھر گھر جا کر کہنا ہے کہ آپ نے بلے پر مہر لگانی ہے۔