Friday, April 26, 2024

ایک ہفتے میں گیارہ بچے خناق کے موذی مرض کا شکار

ایک ہفتے میں گیارہ بچے خناق کے موذی مرض کا شکار
December 7, 2015
لاہور (92نیوز) لاہور کے چلڈرن ہسپتال میں خناق کے مرض میں مبتلا مزید تین بچے داخل کرا دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتے میں گیارہ بچے خناق کے مرض کا شکار ہو گئے ہیں جبکہ تین کی اموات ہو چکی ہیں۔ خناق کے مرض میں مبتلا مزید تین بچوں کو داخل کر کے علاج معالجہ کیا جارہا ہے۔ دوسری جانب ہسپتال کی جانب سے بچوں کے علاج پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے۔