Friday, March 29, 2024

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.98 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات

ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 0.98 فیصد اضافہ ہوا، ادارہ شماریات
July 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں مہنگائی کے وارجاری ہیں، ایک ہفتے میں 0.98 فیصد اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی کی شرح بڑھ کر 11.02 فیصد ہو گئی۔ گذشتہ ہفتے کے دوران 18 اشیاء مہنگی ہوئیں، 11 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ 22 مصنوعات کی قیمتیں برقرار رہیں۔ ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداوشمار کے مطابق گذشتہ ہفتے ٹماٹر 43 فیصد، پیاز 10.6 فیصد، مرچ 6.25 فیصد مہنگی ہوگئی۔ ایک ہفتے میں انڈے 4 فیصد، آلو تین فیصد، چینی 2.75 فیصد مہنگی ہوئی، مرغی کے نرخ بھی پونے دو فیصد بڑھ گئے۔ گذشتہ ہفتے کے دوران کیلا 5.22 فیصد، دال مونگ 4 فیصد سستی ہوئی، آئل، گھی، آٹا، دال مسور، ماش، لہسن، چاول کے نرخوں میں بھی معمولی کمی دیکھنے میں آئی۔