Tuesday, May 21, 2024

ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.05 فیصد کا اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات

ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.05 فیصد کا اضافہ ہوا ، ادارہ شماریات
May 1, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کر دئیے جس کے مطابق ایک ہفتے میں مہنگائی میں 0.05 فیصد کا اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کی ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ کے مطابق حالیہ اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح 16.90 فیصد ہو گئی، جو گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.05 فیصد  زیادہ ہے۔ اس دوران 30 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ 12 اشیا کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 9 میں کمی ہوئی۔

اس ہفتے میں کیلا، آلو، آٹا، صابن، مٹن، دال چنا، بیف، چاول، دال مسور، گڑ کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ ٹماٹر، پیاز، دال مونگ، دال ماش، چکن، لہسن، خوردنی تیل، انڈے اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔  

اس ہفتے کے دوران خشک دودھ، تازہ دودھ، دہی، ھائی سپیڈ ڈیزل، پیٹرول، واشنگ سوپ، سگریٹ، نمک، سرخ مرچ، گندم، مٹی کے تیل، گیس چارجز کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔