Sunday, May 19, 2024

ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں دو پیسے کمی ہوئی

ایک ہفتے میں انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں دو پیسے کمی ہوئی
December 29, 2018
کراچی ( 92 نیوز) ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں دو پیسے کمی ہوئی ہے ۔ رواں ہفتے کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت  138.94 روپے تھی جب کہ ہفتے کے اختتام پر قیمت  138.92 پیسے ریکارڈ کی گئی ۔ جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے سستا ہوا ، ایک ہفتے میں ڈالر اوپن مارکیٹ میں  139.50 روپے سے کم ہوکر 139.30 روپے کا ہوگیا۔ ڈالر کی اونچی اڑان کے باعث پاکستانی روپیہ شدید دباؤ کا شکار ہے  جس کے باعث درآمدی اشیا کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے روپے  کی قدر میں بہتری لانے کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری  ہے جب کہ وفاق نے اس بارے میں اہم  اہداف کا بھی تعین کر رکھا ہے ۔