Monday, May 13, 2024

ایک ہفتے میں 6 اشیاء کی قیمتوں میں اضافی، 7 میں کمی ہوئی

ایک ہفتے میں 6 اشیاء کی قیمتوں میں اضافی، 7 میں کمی ہوئی
March 13, 2021

اسلام آباد (92 نیوز)ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کردی، 26 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 18 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ادارہ شماریات نے مہنگائی پر ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے ہیں،  ایک ہفتے کے دوران انڈے 16 روپے 38 پیسے فی درجن مہنگے ہوئے، تازہ دودھ دہی، گھی سمیت 26 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئی،7 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 18 میں استحکام رہا، ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 13.48 فیصد رہی۔

ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 2 روپے 6 پیسے اضافہ ہوا۔ آلو کی فی کلو قیمت 89 پیسے بڑھ گئی، تازہ دودھ ایک روپے 45 پیسے، دہی ایک روپے 37 پیسے فی کلو اور آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 9 روپے 76 پیسے مہنگا ہوا۔ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 2 روپے جبکہ دال چنا 74 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔

حالیہ ہفتے لہسن 15روپے 12 پیسے فی کلو سستا ہوا۔ چکن کی فی کلو قیمت میں 7 روپے 81 پیسے کمی آئی جبکہ ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 31 روپے 29 پیسے سستا ہوا۔