Wednesday, May 1, 2024

ایک ہفتے میں 219گاڑیاں نیلام کریں گے، وزیرمملکت مواصلات

ایک ہفتے میں 219گاڑیاں نیلام کریں گے، وزیرمملکت مواصلات
October 16, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم ہاؤس کے بعد وزارت مواصلات کے ذیلی ادارے نیشنل ہائی وے اتھارٹی میں بھی گاڑیوں کی نیلامی کا عمل جاری ہے ، وزیرمملکت مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے میں 219گاڑیاں نیلام کریں گے۔ وزارت مواصلات اسلام آباد میں گاڑیوں کی نیلامی کی نیلامی کا عمل جاری ہے۔ پہلے مرحلے میں 76 گاڑیوں کی پہلی کھیپ نیلام کی جارہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں کراچی اور کوئٹہ اور دیگر شہروں میں گاڑیاں نیلامی کیلئے پیش کی جائیں گی ،وزارت مواصلات کی جانب سے مجموعی طور پر 219گاڑیاں نیلام کی جائیں گی۔ وزارت مواصلات میں 6پراڈو گاڑیاں نیلام ہو چکی ہیں۔ پہلی گاڑی 40لاکھ 60 ہزار ، دوسری 42 لاکھ 70ہزار ، تیسری پراڈو گاڑی 33 لاکھ 40ہزار روپے میں فروخت ہوئی۔  چوتھی پراڈو گاڑی 36 لاکھ ، پانچویں پراڈو گاڑی 36 لاکھ 70 ہزارجبکہ چھٹی گاڑی ٹویوٹا ویگو 14لاکھ روپے میں فروخت ہوئی۔ آج  نیلام کی جانے والی گاڑیوں میں 24لگژری  اور 15کاریں شامل ہیں۔ نیلامی میں گاڑیاں مارکیٹ ریٹ سے بڑھ کر فروخت ہوئیں، خریدار کو ہر گاڑی پر اضافی 10فیصد ٹیکس بھی جمع کرانا ہو گا۔