Thursday, March 28, 2024

ایک ہزار خاندانوں کیلئے راشن آج پہنچ جائیگا، چیئرمین این ڈی ایم اے ‏

ایک ہزار خاندانوں کیلئے راشن آج پہنچ جائیگا، چیئرمین این ڈی ایم اے ‏
September 25, 2019
مظفر آباد ( 92 نیوز) چیئرمین این ڈی ایم اے نے  کہا کہ زلزلہ متاثرہ ایک ہزار خاندانوں کے لئے ایک ماہ  کا راشن آج جاتلاں پہنچ جائے گا۔ چیئرمین این دی ایم اے نے بتایا کہ زلزلے سے 450 گھر متاثر ہوئے ہیں ۔ پاکستان آرمی کے 20 دستے سڑک کی بحالی پر کام کر رہے ہیں، کل شام تک ہلکی ٹریفک کیلئے سڑک بحال کر دی جائے گی۔ چیئرمین این ڈی ایم اے  لیفٹیننٹ جنرل محمد افضل نے بتایا کہ تین ممالک کے سفراء نے مدد کے لئے رابطہ کیا ہے ، اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ان کو آگاہ کر دیں ، فی الحال بیرونی مدد کی کوئی ضرورت نہیں ۔ این ڈی ایم اے نے  زلزلے سے ہونے والے نقصانات کی تفصیل جاری کر دی ، این ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے میں 25 افراد جاں بحق جب کہ 459 زخمی ہوئے  ، 8 زخمیوں کو پمز ہسپتال اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 160 افراد شدید زخمی ، 292 معمولی زخمی ہیں، اسلام آباد میں ہسپتالوں کو سٹینڈ بائی کیا ہے ۔ ترجمان کے مطابق پمز ، پولی کلینک ، سی ڈی اے ہسپتال ، فیڈرل جنرل ہسپتال میں میتوں کے لئے ایک ، ایک سو بیڈز مختص کر دیے گئے ہیں ۔