Saturday, May 11, 2024

ایک ہزار بسیں چلانے کے منصوبے کو بریک لگ گئی ‏

ایک ہزار بسیں چلانے کے منصوبے کو بریک لگ گئی ‏
November 18, 2019
کراچی ( 92 نیوز)  کراچی میں ایک ہزار بسیں چلانے کےمنصوبے کو بریک لگ گئی ،  غیرملکی کمپنی نے پاکستان کی معاشی صورتحال اور ڈالر کی قیمت میں اضافے کے باعث سرمایہ کاری سے صاف انکار کردیا ۔ پاکستان کا سب سے  بڑا شہر اور معاشی حب کراچی  سہولیات کے معاملے میں بالکل صفر ہوتا نظر آرہا ہے ،غیرملکی کمپنی کے ساتھ ایک ہزار بسیں چلانے کے منصوبے کو بھی بریک لگ گئی ۔ رواں سال مئی میں سندھ حکومت نے غیرملکی کمپنی سے ایک ہزار بسیں چلانے کا خواب دکھایا  لیکن 6 ماہ بعد ہی خواب چِکنا چور ہوگیا ۔ غیرملکی کمپنی نے پاکستان کی معاشی صورتحال کے باعث سرمایہ کاری سے صاف انکار کردیا  جبکہ ڈالر کی قیمت کو بھی وجہ قرار دیا ہے ۔سائیں سرکار بھی 10 سال میں صرف 10 بسیں ہی چلاسکی  ہے  ۔ غیرملکی کمپنی سے معاہدے کے تحت اکتوبر  میں  200 بسیں کراچی لائی جانی تھیں  لیکن اب کراچی والوں کو ٹوٹی پھوٹی بسوں پر ہی سفر کرنا پڑے گا ۔