Wednesday, April 24, 2024

ایک ہزار افراد اور خاندانوں کی دولت کی مجموعی مالیت پانچ سو سینتالیس ارب پونڈ، پچیس امیر ترین افراد کی فہرست میں ملکہ برطانیہ شامل نہیں

ایک ہزار افراد اور خاندانوں کی دولت کی مجموعی مالیت پانچ سو سینتالیس ارب پونڈ، پچیس امیر ترین افراد کی فہرست میں ملکہ برطانیہ شامل نہیں
June 26, 2015
لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے پچیس امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جبکہ ملک کے ایک ہزار افراد اور خاندانوں کی دولت کی مجموعی مالیت پانچ سو سینتالیس ارب پونڈ ہے۔ ملک کے پچیس امیر ترین افراد کی فہرست میں ملکہ برطانیہ شامل نہیں ہے۔ برطانیہ کی امیر ترین شخصیات کی دولت پچھلے ایک عشرے میں دوگنی ہو گئی ہے۔ سنڈے ٹائمز کے مطابق ان افراد میں لندن میں رہائش پذیر یوکرائن میں پیدا ہونے والے لین بلاوتنک بھی شامل ہیں جن کی دولت تیرہ اعشاریہ سترہ ارب پاؤنڈ ہے وہ برطانیہ کے امیر ترین شخص ہیں۔ ستاون سالہ بلاوتنک کو سوویت یونین کا فرزند اور امریکی شہری کہا جاتا ہے۔ دوسرے امیرترین برطانوی سری اور گوپی ہندوجا ہیں جن کی دولت تیرہ ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔ دونوں بھائی اتنے امیر ہیں کہ ان میں سے ایک کے بیٹے کی شادی کے اخراجات پندرہ ملین پونڈ سے زیادہ اٹھے۔ تیسرے دولتمند ترین برطانوی گیلن اور جارج ویسٹن کی دولت گیارہ ارب ڈالر کے مالک ہیں۔ امرا میں چوتھا نمبر علی شیر عثمانوف کا ہے جس کی دولت نو اعشاریہ آٹھ ارب ڈالر ہے۔ ڈیوڈ اینڈ سائمن روبن کی دولت نو اعشاریہ سات ارب پونڈ ہے۔ ممبئی میں پیدا ہونے والے بھائی پراپرٹی کے کاروبار سے منسلک تھے۔ دیگر ارب پتیوں میں ارنیسٹو اور کرسٹی برٹریلی نو، لکشمی متل نو اعشاریہ دو ارب کرسٹین اور جورن راؤسنگ بہن بھائی آٹھ اعشاریہ سات ارب پاؤنڈ کے مالک ہیں۔ دیگرامرا میں ڈیوک آف ویسٹ منسٹر جیرالڈ کیون ڈش سات ارب پاؤنڈ، جان فریڈرک سن سات اعشاریہ چوبیس ارب پونڈ کے مالک ہیں۔ ستر سالہ فریڈرک ناروے کے بھی امیر ترین شخص ہیں۔ رومن ابرامووچ کی دولت سات اعشاریہ انتیس بلینن پاؤنڈ ہے۔ اڑتالیس سالہ رومن برطانیہ کے چیلیسا فٹ بال کلب کے مالک ہیں۔ سر ڈیوڈ اور سر فریڈرک بارکلے چھے اعشاریہ پانچ ارب پونڈ دولت کے مالک ہیں۔ دونوں جڑواں بھائی ریٹیل اور ہوٹلوں کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ شارلین ڈی کارویلو ہینکین اور مائیکل ڈی کارویلو کی دولت سات اعشاریہ ایک سو پینتالیس بلین پونڈ ہے۔ انہیں ڈچ بروروی ورثے میں ملی تھی۔ شارلین لندن، سویٹزرلینڈ میں رہتی ہیں لیکن حیران کن بات یہ ہے کہ ملکہ برطانیہ بڑے امیر ترین تین سو افراد کی فہرست میں بھی نہیں ہیں۔