Sunday, September 8, 2024

ایک گول نے چارلی ایڈم کو ہیرو بنا دیا

ایک گول نے چارلی ایڈم کو ہیرو بنا دیا
April 5, 2015
لندن(سپورٹس ڈیسک)کھیل کی دنیا میں کبھی کبھی ایسے لمحے آتے ہیں جو ایک عام سے کھلاڑی کو سپر اسٹار بنا دیتے ہیں، ایسا ہی کچھ ہوا انگلش فٹبال کلب اسٹوک کے مڈفیلڈر چارلی ایڈم کے ساتھ جن کےچھیاسٹھ گز کے فاصلے سے کئے گئے گول کو فٹبال کی تاریخ کا سب سے شاندار گول قرار دیا جا رہا ہے۔ انگلش پریمیئر لیگ کے میچ میں اسٹوک کا مقابلہ تھا چیلسی کلب کی مضبوط ترین ٹیم سے،  میچ تو چیلسی کے نام رہا لیکن اسٹوک کے چارلی ایڈم ہیرو قرار پائے۔ میچ کا دوسرا ہاف شروع ہوا تو چیلسی کو ایک صفر سے برتری حاصل تھی، پینتالیسویں منٹ میں جب گیند  اسٹوک کے اپنے ہاف میں تھی، مڈ فیلڈر چارلی ایڈم نے ایک کِک لگائی، گیند اڑتی ہوئی سدھی چیلسی کے گول کی طرف بڑھی۔ چیلسی کے گول کیپر کرٹوئس نے پیچھے ہٹ کر اسے روکنے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے گول ہوتے ہی اسٹیڈیم تالیوں سے گونج اٹھا، چیلسی کے کھلاڑی حیران کھڑے دیکھتے رہ گئے۔ کچھ دیر بعد چیلسی نے دوسرا گول بھی کر لیا اور میچ دو ایک سے اپنے نام کیا۔